منشیات کیس، 2ملزمان کو ساڑھے دس سال قید،50ہزار روپے جرما نہ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی خرم سلیم نے منشیات کیسوں میں دو ملزمان کو مجموعی طور پرساڑھے دس سال قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں تھانہ کینٹ کے منشیات کے مقدمہ میں ملزم معین علی کوچھ سال قید اور30ہزار ورپے جرمانے کی سزا سنا دی مجرم کو تھانہ کینٹ پولیس نے1860گرام ہیروئن برآمد ہونے پراکتوبر2020میںگرفتارکیاتھاجبکہ معزز عدالت کے جج نے ایک اور فیصلہ سناتے ہوئے منشیات کے مقدمہ میں ملزم ابرار حسین کوساڑھے چار سال اور20ہز ار وپے جرمانے کی سزا سنائی ملزم کو تھانہ صادق آباد پولیس نے1350 گرام چرس برآمد ہونے پردسمبر2020میں گرفتارکیاتھا۔