رنگو پولیس کی اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کیخلاف کاروائی، 1ملزم گرفتار
کامرہ کینٹ (نامہ نگار) تھانہ رنگو پولیس کی اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار، ملزم کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور معہ 25عدد روند برآمد، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تنویر احمد معہ ٹیم نے دوران چیکنگ عنائیت خان ولد سلطنت خان ساکن مانیری پایان صوابی سے 03عدد پسٹل 30بورمعہ 25روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔