ڈکیت خاتون سے طلائی زیورات ، نقدی چھین کر فرار
گوجرخان (نامہ نگار)مندرہ، ڈکیتی کی واردات، خاتون سے موٹرسائیکل سوار ڈکیت طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار، پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی،سجاول ٹائون گوجرخان کی رہائشی خاتون نے پولیس تھانہ مندرہ کو بتایا کہ وہ رات تقریباً ایک بجے گوجرانوالہ سے واپسی پر اپنے اسٹاپ پر اتری اور گھر کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں موٹرسائیکل پر دونامعلوم افراد آئے اور اس کی کنپٹی پر پستول رکھ کر اس کے طلائی کانٹے مالیتی ایک لاکھ ستر ہزار روپے اور پرس میں موجود رقم مبلغ دس ہزار روپے اس سے چھین کر فرار ہوگئے