کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ 17ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیل گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سین ڈیاگو کاو¿نٹی کے جنگلوں میں لگنے والے آگ 17000 ایکڑ سے زیادہ رقبے میں پھیل گئی ہے اور صرف تین فیصد علاقے میں آگ پر قابو پایا جاسکا ہے۔کیلی فورنیا کے جنگلات اور آگ پر قابو پانے والے محکمے نے منگل کو یہ اطلاع دی۔محکمے نے ایک ٹویٹ میںکہا ہے کہ جنگلوں میں لگی آگ 17345 ایکڑ رقبے میں پھیل چکی ہے اور صرف تین فیصد علاقے کی ہی آگ بجھائی جاسکی ہے۔