بلوچستان کابینہ میں 2 نئے وزرانے حلف اٹھالیا

Sep 08, 2018 | 13:19

ویب ڈیسک

 بلوچستان کابینہ میں 2 نئے وزرانے حلف اٹھالیا ،قائم مقام گورنر میرعبدالقدوس بزنجو نے نئے وزرا سے حلف لیا،دونوں وزرا عبدالرحمان کھیتران اورمیراسدبلوچ کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ہفتہ کو بلوچستان کابینہ میں 2نئے شامل ہونے والوں وزرا کے نام سردارعبدالرحمان کھیتران اورمیراسدبلوچ ہے ۔عبدالرحمان کھیتران کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے جبکہ میراسدبلوچ کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہے ۔دونوں وزرا عبدالرحمان کھیتران اورمیراسدبلوچ کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2 نئے وزراشامل ہونے کے بعد بلوچستان کابینہ کی تعداد12ہو گئی ہے ۔

مزیدخبریں