پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ کا کہنا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت نے سیاسی کھڑکی کھولی ہے اور بھارت کا رویہ بہت محتاط ہے، بھارت نے محتاط توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔کولکتہ میں لیکچر دیتے ہوئے اجے بساریہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کو امید ہے کہ بین الاقوامی سرحدوں پر سیز فائر برقرار رہے گی جو دو طرفہ بات چیت شروع کرنے کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے فون پر بات کی ہے جو بہت مثبت رہی۔بھارتی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں قید تمام بھارتی قیدیوں کی انسانی بنیادوں پر رہائی اور واپسی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک اور اہم نکتہ جو تعلقات میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے وہ دو طرفہ تجارت کا فروغ ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024