فواد چوہدری کا سینئر صحافی الیاس شاکر کی وفات پر اظہار افسوس

Sep 08, 2018 | 12:17

ویب ڈیسک

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سینئر صحافی الیاس شاکر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہوئے کہا ہے کہ الیاس شاکر کا شمار ملک کے سینئر اور قابل صحافیوں میں ہوتا ہے،ان کا انتقال سی پی این ای سمیت تمام صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ لیاس شاکر کی صحافتی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزیدخبریں