ملک بھر میں آج یوم ِ بحریہ بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ آپریشن دوارکا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے۔دشمن کے پانیوں میں 200میل اندرگھس کر بھاری ریڈار اسٹیشن کو تباہ کرنا پاک بحریہ کا تاریخی کا رنامہ ہے۔سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جنگ ستمبر کے دوران آبدوز غازی نے پوری بھارتی نیوی کو اپنے ہی پانیوں میں مقید رکھا۔اسلاف کی ہمت ،بہادری اور قربانیوں کی اعلیٰ روایات نے نئے جذبے اور نا قابلِ شکست عزم کو جا گزیں کیا ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ آج کا دن دفاعِ وطن کے لیے قربانیوں اور بے لوث لگن کے جذبے کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے۔آج کے دن ہم پاک بحریہ کے جوانوں اور آفیسرز کی شجاعت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38