حافظ آباد میں ایک باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2نواسوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے چار سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر باپ ناخوش تھا،یہ اندوہناک واقعہ حافظ آباد کے علاقے نسو وال میں پیش آیا جس کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم نے چاروں قتل تیز دھار آلے کی مدد سے کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سیف اللہ خٹک کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔دوسری جانب مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتا ل پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38