شمالی وزیرستان‘ نوجوان کا وطن سے محبت کا اظہار‘ طویل ترین پاکستانی پرچم تیار کرلیا

Sep 08, 2018

پشاور(این این آئی)شمالی وزیرستان میں نوجوان کا وطن سے محبت کا اظہار طویل ترین پاکستانی پرچم تیار کرلیا۔ عثمان خان نامی نوجوان نے 1600 فٹ لمبا اور 15 فٹ چوڑا پاکستانی جھنڈا ہوا میں لہرایا۔پاکستانی پرچم کو ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں تھام کر واک کی، جس میں طلبا، اساتذہ، قبائلی عمائدین اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔پرچم کی تیاری سے متعلق عثمان خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں، میرا تیار کردہ پرچم اپنے وطن سے محبت کا اظہار ہے، یہ پرچم ان شہداء کے نام کرتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز کیلئے اپنی جان نچھاور کیں۔

مزیدخبریں