سرگودھا‘ ساہیوال، کسووال‘ جھنگ‘ پاکپتن 6خواتین‘ ایک لڑکے سے زیادتی

Sep 08, 2018

سرگودھا‘ ساہیوال‘ ہڑپہ، کسووال‘ جھنگ‘ پاکپتن (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 6خواتین اور ایک لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔سرگودھا میں 3خواتین کے ساتھ زیادتی جبکہ ایک کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ کوٹمومن میں مریم بی بی کو ثناء اللہ نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔ قصبہ چاوہ میں لیاقت نامی شخص نے کھیتوں میں جانیوالی خاتون رانی بی بی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔6جنوبی میں 13سالہ لبنیٰ بی بی کواکرم وغیرہ 2افراد اسلحہ کے زور پر کھیتوں میں لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ساہیوال کے نواحی گائوں دادڑہ زیریں میں اوباش ملزم شعیب نے نذیراحمد کے بیٹے سہیل احمد کو ورغلا پھسلا کر کھیتوں میں لے جاکرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔کسووال کے نواحی گائوں 101/12-L کے شوکت علی کی بیوی حلیمہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔جھنگ کے چک نمبر169 کی رہائشی (ن‘ ب) کو ملزم عرفان علی نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم کے تین مبینہ نامعلوم ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ پاکپتن کے علاقہ پائی پور میں ملزمان آصف وغیرہ نے اقبال کی 16سالہ بھتیجی کو اغوا کے بعد ہوس کا نشانہ بنایا جس سے لڑکی حاملہ ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم سازباز کے بعد چھوڑ دیا۔

مزیدخبریں