گجرات: فائرنگ کا زخمی ہسپتال میں چل بسا، ورثاء کا شدید احتجاج

Sep 08, 2018

گجرات (نامہ نگار) قتل کے ملزم گرفتار نہ کرنے پر ورثا نے نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر 5گھنٹے تک احتجاج اور نعرے بازی کی۔ چند روز قبل موٹر سائیکل روکنے پر ملزمان نے کنجاہ میں فائرنگ کر کے لطیف کو قتل اور شاہد کو زخمی کردیا تھا جبکہ شاہد اقبال ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا جس پر تھانہ کنجاہ نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے تاہم ملزمان گرفتار نہ کرنے پر ورثا نے شاہد اقبال کی نعش شاہین چوک میں رکھ کر احتجاج شروع کر دیا جو پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔ احتجاج کے باعث جی روڈ پر لاہور اسلام آباد جانیوالی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان کئی مرتبہ مذاکرات ہوئے مگر مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج ختم نہ کرنیکا اعلان کیے رکھا تاہم قائمقام ڈی پی اوگجرات امجد قریشی ڈی ایس پیز احسان اللہ نیازی اورعظمت حیات کے ہمراہ ورثا سے مذاکرات کرتے ہوئے انہیں 36گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کرنیکی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

مزیدخبریں