ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں، قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: جمشید دستی
خان گڑھ(نامہ نگار)پاکستان عوامی راج کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد خان مروت نے کہا ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔پاک فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ جس جواں مردی اور قربانیوںکیساتھ قو م اور فوجی جوانوں نے کیا ہے اس کی دنیامیں کہیں نظیر نہیں ملتی ۔امریکہ ،بھارت اور اسرائیل سمیت پاکستان کے دشمنوں کو پاک فوج کا وجود کھٹکتا ہے کیونکہ پاک فوج دشمنوں کے دانت کھٹے کرنا اچھی طرح جانتی ہے ۔اس موقع پر چوہدری عامر کرامت ،صابر عطاء تھہیم ،سعید ظفر کھچی ،عبدالغفارقریشی ،رائو مسعود علی خاں،غلام شبیر صاغر ،سہیل اختر غوری ،قاضی عاصم علی قریشی ،قاضی نجم الحسن ،سابق صدر بار عبدالقیوم دستی ،کاشف عاربی ،صدام حسین ،کلیم عاربی ،ملک منور عباس تھہیم سمیت دیگر عہدیدار و کارکنان بھی موجود تھے۔