ریو پیرالمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب‘4300کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ
ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک )پیرالمپکس کا برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں رنگ تقریب سے آغاز ہو گیا ۔میراکانا سٹیڈیم جہاں ہزاروں شائقین ساڑھے چار ہزار کھلاڑیوں کی پریڈ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔دنیا بھر کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی 160 ٹیمیں جن میں 4300 کھلاڑی شامل تھے اپنے اپنے ملک پر پرچم اٹھائے پریڈ میں حصہ لیا۔افتتاحی تقریب تین گھنٹے جاری رہے جس میں موسیقار، گلوکار، رقاص اور دیگر فن کاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔امریکی سنو بورڈر پیرالمپکس میں تمغے حاصل کرنے والی ایمی پرڈی سامبا نے رقص پیش کیا۔