مکرمی! لوکل باڈیز الیکشن ہوں یا صوبائی الیکشن مجھ جیسے عام ووٹر اور سپوٹر کی دانست میں ان انتخابات کی حیثیت مارکیٹ ٹریڈ یونین سٹوڈنٹ یونین اور خواتین کے الیکشن سے زیادہ ان کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ اصل انتخاب ہوتا ہے قومی اسمبلی کا جس کے سامنے صدر پاکستان، قائد ایوان اور ریفرنڈم کا انتخاب بھی گڈے گڈی کا کھیل ہوتا ہے عوام کو توجہ اصل مسئلہ جو آپ سب جانتے ہیں کیا ہے سے ہٹانے کے لئے مسلم لیگ شیر، تحریک انصاف (کرکٹ ) اور پی اے ٹی نے عید الفطر 2014ء کے سانحہ ماڈل ٹائون سے لے کر 14 دسمبر 2014 ء سانحہ پشاور تک فریقی اتحاد سے جو ٹوپی ڈرامہ کیا اس کا ڈراپ سین اے پی سی نیشنل الیکشن پلان میں پیش کر دیا ہے۔ اب جوڈیشل کمیشن نے بچگانہ دھاندلی کی طفلانہ رپورٹ پیش کی ہے۔ تحقیقات اور خود نوٹس کا مطلب معاملہ داخل دفتر کر دیا گیا ہے۔ اب اگر انتخابی اصلاحات 2018ء کرنی ہے تو دل جگر سے کام لینا ہو گا اور اسکے لئے انتخابی عمر کی حد 20 سے 18 سال مقرر کی جائے۔ ریٹائرڈ سرکاری، غیر سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کو الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دے دیا جائے۔ آزاد امیدواروں او راتوں رات جماعتیں بدلنے والوں پر انتخابی عمل کے دروازے بند کر دئیے جائیں تو حقیقی اصلاحات کا آغاز ہو…(ڈاکٹر محمد ارشد فانی لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38