”مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نہیں مردا“ اپنی سکیورٹی کا انتظام خود کروں گا: زرداری
اسلام آباد (آن لائن) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،” مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نہیں مردا “۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اپنی سکیورٹی کا انتظام خود کروں گا، اپنے مولا پر ہمیشہ اعتبار رہا، جیلیں بھی کاٹی ہیں مگر خوفزدہ نہیں ہوا۔ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرونگا۔