اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں: حافظ سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة حافظ سعید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچانے کے لئے ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام چوبرجی چوک میں نئی ایمبولینس گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے علامہ اقبال ٹاﺅن،گلشن راوی، جنرل ہسپتال، جناح ہسپتال، ماڈل ٹاﺅن، شرقپور اور نارنگ منڈی کے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران میں ایمبولینسوں کی چابیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک پاکستان کے خلاف خوفناک سازشیںکر رہی ہیں۔ بلوچستان کو خصوصی طور پر ہدف بنایا گیا ہے۔ ہم نے متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ اسی مقصد کے تحت بلوچستان میں کروڑوں روپے مالیت سے پانی کے کنوﺅں کی کھدائی، فری ایمبولینس سروس، تعلیم اور صحت کے منصوبہ جات کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل تک بھارت سے دوستی، تجارت اور مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔