مکتوب فرانس
صاحبزادہ عتیق الرحمن
پاکستان بزنس فورم فرانس کے کنوینر اسلم چوہدری کا دورہ پاکستان
محمد ابراہیم ڈار فرانس اور انگلینڈ میں لوگ جن کو صرف ایک بہت بڑی کاروباری شخصیت کے نام سے جانتے ہیں وہ اپنے اہل علاقہ کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں " محمد ابراہیم ڈار ڈپٹی کنوینر پاکستان بزنس فورم فرانس نے جی ٹی روڈ سے تقریباً سو ا گھنٹے کی ڈرائیو پر آہدقصبے میں خواتین کے لئے جدید سسٹم سے مزین اور زبردست یورپین سٹائل آرگنائزیشن کیساتھ عالیشان ہسپتال بنایا ہے۔ اللہ نے آپکو جتنا دیا ہے، اْس ہی کے مطابق اْس کی مخلوق پر خرچ کرنے کی توفیق بھی عطاء ب فرمائی ہے، حدیث ِ پاک ہے، حضور ؐ نے فرمایا ، رشک تو بس دو ہی آدمیوں پر ہوسکتا ہے ایک تو اْس پر جسے اللہ نے قرآن کا علم دیا اور وہ اس کے ساتھ رات کی گھڑیوں میں کھڑا ہوکر نماز پرھتا رہا اور دوسرا آدمیوہ جسے اللہ تعالی نے مال دیا اور وہ اسے محتاجوں میں رات دِن خیرات کرتا رہا۔
پاکستان بزنس فورم فرانس کے کنوینر حاجی محمد اسلم چوہدری جو کہ پاکستان نجی دورے پر گئے ہوئے ہیں۔انہوں نے خصوصی دعوت پر گجرخان، دولتالہ میں اس ہسپتال اور دوسرے فلاحی پراجیکٹس کا وز ٹ کیا۔ جی ٹی روڈ گجرخان سے تقریبا سوا گھنٹے کی ڈرائیو پر موجود آہدی نامی قصبے میں جہاں ابراہیم ڈارصاحب کا ایک ویلفئیر ٹرسٹ کے نام سے خواتین کے لئے ہاسپٹل پراجیکٹ، جس کو مرد اورخواتین کا کمو بیش دس سے بارہ افراد کا پروفیشنل سٹاف چلارہا ہے۔ دو بڑے ہالز کے ساتھ، فی میل وارڈز،لیباٹری، الٹراساؤنڈ روم، وینٹیلیٹر روم، ڈسپنسری، ڈاکٹرز روم کے علاوہ تین تین بیڈ والے کمرے جو جدیدٹیکنالوجی سے اراستہ ہیں۔ ویٹنگ روم میں بھی ٹکٹ مشین کا زبردست نظام دیکھنے کو ملا۔ یہاں پر دوڈاکٹر ز ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔ صفائی کا بھی زبردست خیال رکھا جاتا ہے جو عموما ہسپتالوں میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔۔ ہم جب وہاں پہنچے تو خواتین کی بڑی تعداد چیکاپ اور علاج کے لئے موجود تھی۔ اس ہسپتال کو بنانے اور چلانے کے لئے فنڈز کا اہتمام ابراہیم ڈارنے کیا۔ جو اِس وقت فرانس اور یورپ کے دیگر ممالک میں چکن سپورٹ کے مالک ہیں،۔ ابراہیم ڈار صاحب نہایت خوش اخلاق اور نفیس انسان تو ہیں لیکن ان کا انسانیت کی خدمت کا یہ پہلو تقریبا سب سے ہی اوجھل رہا۔ آج کے دور میں آپکو کم لوگ ایسے ملے گے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ جسے لوگوں کو سلامت رکھے اور سب کوآپ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ اِس وقت سکینہ ویلفئیر فنانشل ہیلپ کے ذریعہ سیاہل علاقہ کے چھ سو سے زائد مستحق خاندانوں کی ہر ماہ کو مالی امداد کرتا ہے ۔
پاکستان میں موجود مخیر حضرات اور بیرون ملک مقیم بزنس مینوں کو چاہئے کہ پاکستان میں اپنے علاقوں میں اور پسماندہ دیہات میں ایسے پراجیکٹ اور ویلفئیر ٹرسٹ بنائیں تاکہ غریب عوام کا بھلا ہو اور آپ کیصدقہ جاریہ کا باعث بنے۔ آہدی قصبے کے اس ہسپتال میں لان کا ایک خوبصور حصہ پودوں کے لئیمخصوص کیا گیا ہے۔ ابراہیم ڈار ڈپٹی کنوینر پاکستان بزنس فورم کی خصوصی ہدایت پر بزنس فورم کے بانیکنوینر حاجی محمد اسلم چوہدری کے نام سے شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک درخت بھی لگوایا گیا۔ حاجیمحمد اسلم چوہدری نے ابراہیم ڈار کی اس علاقے کے لئے فلاحی خدمات کو سراہا اور ان کے جذبوں کوسلام پیش کیا کہ وہ دیار غیر میں رہنے کے باوجود اپنے علاقے اور لوگوں کے لئے روزگار اور صحت کیسہولتیں مہیا کرنے کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائے ہیں اور ہزاروں لوگوں کی دعائیں لے رہیہیں۔ ابراہیم ڈار صاحب کے بھائی جو کہ ان پراجیکٹس کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ
ویلفئیر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام خواتین کے لئے وومن ووکیشن ٹرینگ سنٹر کے تحت چار ماہ پر محیط فری کورس کروائے جاتے ہیں۔ وسیع کمرے کی کلاس میں ایک کورس میں تقریبا بارہ خواتین کی تعداد ہوتی ہے اور اِس طرح روزانہ کی بنیادپر اگر دو سے تین کلاسیں ہوں تو ایک سیزن میں کم و بیش تیس کے قریب خواتین سلائی مشین کا پروفیشنلکورس سیکھ کر فارغ ہوتی ہیں اور اپنے لئے باعزت روزگار ڈھونڈ لیتی ہیں۔ اس کورس کے لئے بھی پروفیشنل سٹاف موجود ہے جو زبردست انداز سے اپنا کام سر انجام دے رہا ہے۔ آہدی اور اْس کے گردونواح کے بہت سے خاندان اِس پراجیکٹ کے زریعے سے اپنے روزگار کا سبب بنارہے ہیں۔ محمدابراہیم ڈار صاحب سکینہ ویلفئیر ٹرسٹ کے زریعے سے اِس کے تمام اخراجات خود ادا کرتے ہیں۔ اِس کے علاوہ لوکل کالج، سکولز، مساجد میں جب معاملات پورے نہ ہوسکے تو ڈار صاحب سے رابطہ کیاجاتا ہے جس پر وہ اپنا مکمل تعاون فرماتے ہیں۔کنوینر بزنس فورم فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری نے اسموقع پر کہا کہ ابراہیم ڈار صاحب جیسے مخیر اور سخی حضرات ہمارے کمیونٹی کے لئے سرمایہ اور مشعل راہہیں۔ آج نفسا نفسی اور مادیت کے دور لوگ اپنی دولت کو ڈبل اور ٹرپل کرنے کے چکر میں ہیں اورابراہیم ڈار جیسے درد دل رکھنے والے لوگ لاکھوں روپے ماہانہ اپنی جیب سے خرچ کرکے دْکھی اور مستحق لوگوں کی خدمت کرکے اپنے اور اپنے خاندان کے لئے صدقہ جاریہ کا بندوبست کررہے ہیں۔ حاجی محمداسلم چوہدری نے اس موقع پر ان پراجیکٹس کا بہترین طریقے سے انتظام چلانے والے عمران صاحب اورابراہیم ڈارکے چھوٹے بھائی مساجد ڈار صاحب کی محنت اور جدوجہد کو بھی سراہا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پراجیکٹس کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور انتہائی احسن انداز سے کم وقت میں سب کچھ تفصیل سے بتایا۔آخر میں ڈار ہاؤس میں فرانس سے آئے ہوئے مہمانوں کے لئے کھانے کازبردست اہتمام بھی فرمایا گیا۔