عشرہ رحمت اللعالمین ؐبھ ر پور جو ش و خروش سے منایا جائے گا:کمشنر گوجرانوالہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ رسول کریم ؐکی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور اسو ہ حسنہ کوپوری دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور یکم تا 12 ربیع الاول پورے ڈویژن میں عشرہ رحمت اللعالمینؐ" بھر پور جو ش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا - انہوںنے کہاکہ ان تقریبات میں محافل میلاد‘ مقابلہ حسن نعت‘ اسلامی خطاطی‘ قوالی ‘ لیکچرز کے ذریعے آقا کریم ؐ کی بارگاہ میں گلہا ئے عقیدت پیش کئے جائیں گے کمشنر گوجرانوالہ نے ان خیالات کا ا ظہار" عشرہ رحمت اللعالمین " کے حوالہ سے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کیا- اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈ افضال قمر واڑائچ ‘ ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر عبدالحلیم ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمسہ گیلانی‘ پی ایس او ندیم بٹ اور دیگر افسران شریک ہو ئے کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز اور آرٹس کونسل کے افسروں کو ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلا د باسعادت کو انتہائي جوش و خروش سے منایا جائے جس کے دوران سرکاری عمارات پر چراغاں‘ شہروں کے داخلی راستوں پر درود و سلام کے خیر مقدمی بینرز اور فلیکسز ‘ تعلیمی و سرکاری اداروں میں محافل میلاد اور حسن نعت کا اہتمام کیاجائے گا تاکہ پوری دنیامیں آپ ؐ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کا پیغام جائے- انہوںنے کہاکہ بالخصوص ہسپتالوں‘ جیلوں‘ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پناہ گاہوں میں بھی محافل میلاد کا اہتمام کیا جائے اور وہاں پر زیر علاج مریضوں ‘ قیدیوں‘ یتیم اور غریب بچوں اور مسافروں کو کھانا پیش کیا جائے اور اسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہو ئے ان سب کی بھرپور دلجو ئی اوران سے اظہارشفقت ومحبت کیا جائے۔