مائیکل سلیٹر کی وزیراعظم پر تنقید کی وجہ سے ٹی وی کمنٹری ٹیم سے چھٹی ہوگئی
سڈنی(پی پی آئی) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کی اپنے ملک کے وزیراعظم پر تنقید کی وجہ سے ٹی وی کمنٹری ٹیم سے چھٹی ہوگئی۔سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر آسٹریلوی ٹی وی چینل کی کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے تاہم ٹی وی چینل نے مائیکل سلیٹر کی مزید خدمات حاصل کرنے سے معذرت کرلی ہے، ٹی وی چینل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہیکہ بجٹ ایشو کے سبب معاہدے میں توسیع نہیں کی جا رہی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں سلیٹر کی ٹوئٹس کا اہم کردار ہے، انھوں نے مئی میں آئی پی ایل کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے پراظہار ناراضی کیا تھا۔