پنڈی بھٹیاں:عید میلاد النبی کے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)جشن عید میلاد النبی ؐکو شایان شان منانے کیلئے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مرکزی محفل تاجدار ختم نبوت 10ربیع الاول کو مرکزی جامع مسجد غوثیہ رضویہ مین بازار جبکہ 5ربیع الاول کو تین بجے دن سنی تحریک کے زیر اہتما م موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت صاحبزادہ سید عثمان حیدر شاہ نقوی کریں گے ۔