برطانوی پولیس نے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے ایک خاتون کی5سوٹ کیسوں سے 1.9 ملین پائونڈ کے کرنسی نوٹ برآمد کر تے ہوئے گرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 30 سالہ خاتون کا نام تارا ہینلن ہے اور وہ ہیتھرو سے ایک کمرشل فلائٹ کے ذریعے دبئی کے لیے پرواز کرنا چاہتی تھی۔شک پڑنے پر جب اہلکاروں نے اس خاتون کے سوٹ کیسوں کی تلاشی لی تو ان میں سے 1.9 ملین پائونڈ کے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔حکام نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے کسی بھی بارڈر پر بارڈر فورس کی طرف سے سال رواں کے دوران قبضے میں لی گئی یہ سب سے بڑی رقم ہے۔ اس خاتون کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزم میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ خاتون کو ایک مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش بھی کر دیا گیا۔ عدالت نے اسے پانچ نومبر تک پولیس کی تفتیشی تحویل میں دے دیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024