وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے ہم منصب عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،دوطرفہ تعلقات ، خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنمائوں نے اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کی مہلک وبا میں پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پرشکریہ ادا کیا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں ، یو اے ای میں مقیم لاکھوں پاکستانی ترقی میں کردارادا کررہے ، ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38