چہلم حضرت امام حسین کے عزاداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے:ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس چہلم حضرت امام حسین میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس افسران منتظمین جلوس،کمیونٹی لیڈرز،ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر شہر بھر میں ہونے والی مجالس اور عزاداری جلوسوں پر لاہور پولیس کے مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائدافسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ چہلم حضرت امام حسین کے موقع پرشہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔