امن کمیٹی کے ممبران مذہبی بھائی چارے کو فروغ دیں : اے ایس پی کبیروالہ نوشیروان چانڈیو
عبدالحکیم (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) امن کمیٹی کے ممبران سیاسی وسماجی لوگ اور علاقہ معززین مذہبی بھائی چارے کو فروغ دیں۔ ان خیالات کا اظہار اے ایس پی کبیروالا نوشیروان خان چانڈیو اے ایس پی سرکل کبیروالا نے چہلم کے حوالے سے ایس ایچ او عبدالحکیم فلک شیر خان پہوڑ کے ہمراہ چہلم منتظمین سے ملاقات کی۔ اے ایس پی نوشیروان خان چانڈیو نے جلوس روٹ اور امام بارگاہ کا وزٹ کیا۔ چہلم منتظمین پیر راشد قریشی پیر بلال حیدر قریشی نے اے ایس پی نوشیروان خان چانڈیو کو انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔