شمالی شام سے امریکی فوجی انخلا کے فیصلے پر امریکا میں ریپبلکن سیاستدانوں کی طرف سے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ اسپیکر نینسی پیلوسی کے علاوہ خود ٹرمپ کے اپنے معتمد ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گریہم نے بھی ٹرمپ پر الزام لگایا کہ انہوں نے انخلا کے اس فیصلے کے ساتھ خطے میں امریکی اتحادی کردوں کو اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ واشنگٹن نے اتوار کی رات شمالی شام سے اپنے فوجی دستوں کے انخلا کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی شمالی شام میں فوجی کارروائی کرنے کو ہے اور امریکا نہ تو اس کارروائی میں کوئی رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے اور نہ ہی انقرہ کی کوئی مدد کرنا چاہتا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024