وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی طرف جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو قانونی نوٹس ان کے مدرسے کے پتہ پر بھجوا دیا گیا ہے۔ پہلی بار پاکستان پوسٹ کی وردی پہنے ملازم سے نوٹس وصول کرنے والے شخص کی رسیدپر دستخط اور وصول کرنے کی فوٹیج جاری کی گئی ہے ۔قانونی نوٹس پاکستان پوسٹ کی ارجنٹ میل سروس کے ذریعے جامعہ المعارف الشرعیہ شورکوٹ بنوں روڈڈیرہ اسماعیل خان کے پتہ پر بھجوایا گیا اور فوٹیج میں باقاعدہ طور پر اسے وصول کرتے دکھایا گیا ہے کیا کسی ملازم کی اس طرح فوٹیج بن اور کسی سیاسی جماعت کی طرف سے جاری کی جاسکتی ہے ؟۔ باقاعدہ طورپر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ارجنٹ میل سروس کی وصولی کی رسید بھی میڈیا کو جاری کردی گئی ہے۔ نوٹس 24 گھنٹے میں بھجوانے اور وصول کروانے کے خصوصی مناظر بھی عکس بند کر کے بیان کے ساتھ ان کی فوٹیج اور تصاویر جاری کی گئی ہیں وزیرامورکشمیرگلگت بلستستان علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ مولانا قانونی نوٹس کا جواب دینے کی تیاری کریں۔وقت پر نوٹس موصول نہ ہونے کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38