صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی۔سربیا تعلقات اپنی تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں۔انہوں نے سربیا کا دورہ کرنے سے قبل سرب اخبار پولیتیکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ترک۔ سرب تعلقات اپنی تاریخ کے سنہری دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خطہ بلقان میں امن و استحکام کا تحفظ حد درجے اہمیت کا حامل ہے اور سربیا میں خوشحالی اور امن و امان کے ماحول کو فروغ دینے کی صورت میں اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مشترکہ تجارتی حجم سال 2018ءمیں ریکارڈ توڑتے ہوئے 1.2 ارب ڈالر تک پہنچا ہے جبکہ ہمارا ہدف 5 ارب ڈالر ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024