سندھ ہائکورٹ نے سنی تحریک کے کارکن کے قتل کے جرم میں سزائے موت کے خلاف دو ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنادیا اور خصوصی عدالت کی جانب سے عبدالر شید اور ذیشان کو سنائی گئی موت کی سزا کالعدم قرار دے کر مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2014 میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سنی تحریک کے کارکن عثمان نامی شخص کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کردیا تھا۔
ا نسدادِ دہشت گردی عدالت نے قتل کے جرم میں سپاہ صحابہ کے کارکنان رشید کو سزائے موت اور ذیشان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔سندھ ہائیکورٹ کی آبزرویشن میں کہا گیا کہ اے ٹی سی کے فیصلے اور ملزمان کے خلاف پیش ہونے والے شواہد میں تضادہے ۔عدالت نے سزا کالعدم قرار دے کر اے ٹی سی کو ملزمان کے خلاف دوبارہ ٹرائل چلانے کا حکم دے دیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024