سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے اضافہ
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالرز کی کمی رہی اور سونے کی فی اونس قیمت 1194 ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت200روپے اضافے سے60300،دس گرام سونے کی قیمت 171روپے اضافے سے 51698روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت830روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔