نیویارک میں بھیانک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 18 افراد سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ نیویارک کے دہی علاقے اسکوہیری میں اس وقت پیش آیا لیموزین کار انٹر سیکشن پر رکنے کے بجائے بے قابو ہو کر ایک اسٹور کی پارکنگ لاٹ میں جاگھسی۔ جس کے سبب حادثے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت 18 افراد سمیت 20 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے سالگرہ تقریب کے سلسلے میں لیموزین میں سوار تھے۔ کار کی زد میں آکر دو راہ گیر بھی مارے گئے۔
2009ء کے بعد امریکا میں اسے ٹرانسپورٹ کا بدترین حادثہ قرار دیا جا رہاہے۔ 2009ء میں بفیلو میں طیارہ گرنے سے 49افراد ہلاک ہوگئے تھے۔