وہاڑی‘ ایڈز کا ایک اور مریض سامنے آ گیا تعداد 5 ہو گئی
وہاڑی (نامہ نگار) مبینہ طور پرپرائیویٹ لیبارٹریزمیں ایچ آئی وی(ایڈز)کے ٹیسٹ نہ ہونے سے ایڈز انتقال خون و دیگر زرائع سے شہریوں میں تیزی سے پھیلنے لگاوہاڑی شہر میں گزشتہ 15 روز کے دوران ایڈز سے متاثر مریضوں کی تعداد5ہوگئی انورآباد کے رہائشی علی عباس کا بلڈ ٹیسٹ کروانے پر وہ ایچ آئی وی پازیٹو نکلا ایڈز سے متاثر علی عباس کو فوری طور پر نشتر اسپتال ملتان ریفر کردیا گیاقبل ازیں ایڈز ذدہ ڈونر کے خون سے بچی جاں بحق جبکہ والدہ شدید بیمار ہے 9/11ْکے کاشف مسیح بھی متاثر ہو چکا ہے شہر میں ایڈز کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر شہریوں میںشدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔
ایڈز مریض