اسلام آباد (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، صوبہ پنجاب میں عورتوں پر تشدد کے سدِباب کے لیے کام کرنے والے سلمان صوفی کو 2018 کا مدر ٹریسا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور بلقیس ایدھی کو بھی اس سے قبل اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ یہ انعام پانے والوں میں دلائی لامہ اور مہاتیر محمد جیسی شخصیات بھی شامل ہیں۔ ہارمنی فاؤنڈیشن کی جانب سے سلمان صوفی کو بھیجے گئے دعوت نامے کے مطابق، سلمان صوفی پنجاب میں خواتین پر تششد کو روکنے سے متعلق قانون 'پنجاب پروٹیکشن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016 کے مصنف اور وائلنس اگینسٹ ویمن سنٹر کے بانی ہیں۔ سلمان صوفی کو انعام دینے کی تقریب اکیس اکتوبر کو بھارتی شہر ممبئی میں منعقد ہو گی۔
سلمان صوفی
پاکستان کا ایک اور اعزاز سلمان صوفی کیلئے 2018ء مدر ٹریسا ایوارڈ کا اعلان
Oct 08, 2018