اسلامی ممالک کی پانچ سو بااثر شخصیات کی فہرست جاری, وزیراعظم نوازشریف ,عمران خان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف شامل
اردن کے رائل اسلامک سٹرٹیجک سٹڈیز سینٹر کی جانب سے اسلامی دنیا کے پانچ سو بااثرشخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں جامع الازہر کے شیخ احمد محمد اردنی شاہ عبداللہ دوائم اور سعودی شاہ سلمان ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شامل ہیں۔ فہرست میں پاکستان کے تینتیس سیاسی ،عسکری اور مذہبی رہنما شامل ہیں جن میں وزیراعظم نوازشریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پی ٹی آئی کےچیئرمین عمران خان شامل ہیں۔ بااثر مذہبی شخصیات میں مولانا فضل الرحمن، علامہ ساجد نقوی، سراج الحق، مفتی تقی عثمانی، حاجی عبدالوہاب ، علامہ الیاس قادری اور پرنس کریم آغا شامل ہیں۔ با اثر مقررین میں مولانا طارق جمیل، خانم طیبہ بخاری، طاہر القادری، محمد حسین نجفی شامل ہیں۔ سماجی شخصیات میں بلقیس ایدھی، ملالہ یوسف زئی، عاصمہ جہانگیر ، پروفیسر عطا الرحمان، اویس قادری، عابدہ پروین اور کئی میڈیا پرسنز شامل ہیں۔