تیس اکتوبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا، عمران خان بچے نہیں انہیں خود دیکھنا چاہئیے کہ وہ کیا کرنے جارہے ہیں: ایاز صادق
لاہور میں گرلز کالج کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تیس اکتوبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا، چینی سرمایہ کاروں کو بھگانے کی کوشش ہو رہی ہے،تاہم چین یا کسی بھی دوسرے ملک کی سرمایہ کاری نہیں رُکےگی. انہوں نے چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ عمران خان بچے نہیں ہیں، انہیں خود دیکھنا چاہئےکہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں جب بھی بحث ہوتی ہےتو ہرایک کی اپنی رائے ہوتی ہے، وہ ارکان کوبار بار ٹوکتے رہے کہ موضوع کشمیر ہے،کشمیر پربات کریں،لیکن وہ کسی کا منہ بند نہیں کر سکتے،صرف مائیک بند کر سکتےہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نےکہاکہ ایک ٹی وی چینل نے ریفرنس کے متعلق ابہام پیدا کیا،وہ ٹی وی چینلزسےکہیں گےکہ ذمے داری کا مظاہرہ کریں،ابہام پیدا کرکےخود کو شرمندہ نہ کریں۔