حضرت امام حسینؓ نے جان کا نذرانہ دیکر دین کو زندہ و جاوید کر دیا
خانیوال(نمائندہ خصوصی) حضرت امام حسین نے میدان کربلا میں جان کا نذرانہ دے کر دین کو زندہ و جاوید کردیااس قربانی کی وجہ سے آج امت مسلمہ صراۃ مستقیم پر گامزن ہے ۔ان خیالات کا اظہار بین الااقوامی شہرت کے حامل نعت خواں سید خالد حسین شاہ بخاری (کراچی) نے محمد علی ظہوری نعت کونسل پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ محفل ذکر حسین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پیر سید طاہر ابرار شاہ جماعتی ‘پیر اقبال حسین شاہ بخاری‘پیر سید محمد حسن رضا شاہ مشہدی ‘صاحبزادہ محمد امجد رضا( شہید کا)‘محمد اویس رضا حیدر‘امتیاز علی اسد‘ڈاکٹر محمد حسنین شاہ اور قاری غلام مصطفیٰ باروی سمیت اہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔محمد علی ظہوری نعت کونسل پاکستان کے مرکزی صدر اور ممتاز نعت خواں نشاط احمد شاہ ساقی رضوی ‘ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ‘محمد عرفان سلطانی ‘ ثمر اقبال شاہ مہروری‘آصف علی ہاشمی‘سید بوعلی شاہ نوشاہی‘ملک سجاد حسین مہروری‘محمد جنید رضا عطاری‘ممتاز ماہر تعلیم محمد حسن شاہ سعیدی‘محمد سلیم رضا سمرااور منیر احمد ایوبی نے بارگاہ حسینیت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ نقابت کے فرائض محمد آصف جاوید مجددی نے سرانجام دئیے ۔