سگیاں روڈ پر لائٹس‘ چٹھہ کالونی کی سڑک مرمت کی جائے: محمد علی قادری
لاہور (پ ر) لبیک یا رسولؐ کانفرنس میں کئے گئے مطالبات حکومت فوری طورپر پورے کرے اور اہلسنت کے حقوق کا تحفظ کرے۔ یہ بات محمد علی قادری نے جمعیت تحفظ پاکستان کی جنرل کونسل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سگیاں روڈ پر فوراً لائٹس کو ٹھیک اور چٹھہ کالونی اور پھولوں والا چوک سے بیگم روڈ کی فوری مرمت کرائی جائے۔ اجلاس میں محمد یونس قادری‘ محمد جنید علی قادری‘ اویس گجر‘ یوسف نقشبندی‘ محمد یاسر امانت اور دیگر نے شرکت کی۔