اوباما نے صدارتی الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کردیا
شکاگو (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر باراک اوباما نے ’’ارلی ووٹنگ‘‘ کے تحت صدارتی انتخاب کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ امریکی صدر نے اپنا ووٹ اپنے آبائی علاقے شکاگو میں کاسٹ کیا۔ امریکہ کی بیشتر ریاستوں میں انتخابات کے دن سے قبل ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہے۔ ووٹ کس امیدوار کو دیا‘ اس سوال پر صدر اوباما مسکرا دیئے۔