اورنج ٹرین منصوبہ‘ پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ لاہور کی بندش کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 13اکتوبرکو اپیل کی سماعت کریگا۔