کرپشن الزامات: ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر بورڈ خیبر پی کے زاہد علی گرفتار
پشاور (این این آئی) قومی احتساب بیورو خیبر پی کے نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر بورڈ زاہد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر بورڈ زاہد علی نے دیگر افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے نوشہرہ ڈاگ اسماعیل خیل میں چارسو کنال اراضی میں خوردبرد کی، ملزم زاہد علی نے ذاتی مفاد کے لیے حکومتی خزا نے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔واضح رہے کہ اس کیس میں نیب پہلے سے ہی ایک تحصیلدار سمیت دو افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔