پہلا ون ڈے ‘سٹوکس کی سنچری ‘انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 21رنز سے ہرادیا
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے میزبان بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دیدی۔انگلینڈ نے8 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 47.5 اوورز میں 288 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔انگلینڈ نے بین سٹوکس نے 100 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔ڈکٹ نے 78 گیندوں میں 60 رنز سکور کئے۔ بٹلر نے 60 رنز بنائے ۔مشرفی مرتضیٰ،شفیع السلام اور شکیب الحسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کے امرالقیس 112 ‘شکیب الحسن 79 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مین آف دی میچ جیک بال نے پانچ اور عادل راشد نے چار وکٹیں حاصل کیں۔