پاکستان ہاکی فیڈریشن ن جونیئر ورلڈکپ کیلئے حکومت سے این او سی مانگ لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ بھارت میں منعقد ہونے والے جونیئر ہاکی سٹیڈیم کی شرکت کے حوالے سے این او سی مانگ لیا گیا ہے، حکومتی اجازت ملی تو میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے جائیں گے۔ بے روز گار کھلاڑیوں کے لیے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں نوکریوں کا بندوبست کیا گیا ہے 20 اکتوبر تو کھلاڑی پی ایچ ایف سے رابطہ کر سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ 70 سے 80 کھلاڑیوں کی نوکریوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ایسے کھلاڑی جو سینئر اور جونیئر ٹیموں کے تربیتی کیمپس میں شریک ہو چکے ہیں اور ان کے پاس کوئی نوکری نہیں ہے ایسے کھلاڑیوں کے لئے تین سے چار ڈیپارٹمنٹس میں نوکریوں کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ سات سے آٹھ کھلاڑیوں نے اپلائی کیا ہے ۔ اگر ہمیں اﷲ تعالی نے یہ موقع دیا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے نوکریاں فراہم کر سکیں ایسا ہرگز نہیں ہوگا کہ ہم اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو نوازیں۔ پاکستان ویمن ہاکی ٹیم نے اے ایچ ایف ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہلی مرتبہ کوالیفائی کیا ہے ہم نے مینز کے ساتھ ساتھ ویمنز ہاکی پر بھی توجہ دینا شروع کی ہے جس کے نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ تین چار سال سے پاکستان میں ویمن ہاکی کی نیشنل چیمپئن شپ تک منعقد نہیں ہوئی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ویمن ہاکی کو بھی پوری توجہ دی جائے گی۔