کبڈی ورلڈ کپ : جنوبی کوریا نے بھارت کو اپ سیٹ شکست دیدی
احمد آباد(سپورٹس ڈیسک )بھارتی شہر احمد آباد میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اس وقت اپ سیٹ کر دیا جب اس نے فیورٹ بھارت کو 34-32 سے شکست دے دی۔بھارت نے شروع ہی میں جنوبی کوریا پر برتری حاصل کر لی لیکن وہ اپنی برتری کو برقرار نہ رکھ سکا۔ بھارتی شکست پر سٹیڈیم میں مکمل خاموشی طاری ہو گئی۔میچ میں شکست کے بعد بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان انوپ کمار نے کہا آج ہمارے ریڈرز اچھا نہیں کھیلے اور ہم نے میچ کے آخری مراحل میں غلطیاں کیں۔ لیکن اب بھی موقع ہے ہمارے پاس اور ہم اپنی غلطیوں کو سدھار کر ورلڈ کپ میں دوبارہ واپس آئیں گے۔دو ہفتے جاری رہنے والے کبڈی ورلڈ کپ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔بھارت نے پاکستان کو شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی۔