اداکارہ زری شریف کی رہائش گاہ پر مجلس عزا، نیاز کا اہتمام
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ زری شریف نے گزشتہ روز اپنی رہائش پر مجلس عزا اور نیاز کا اہتمام کیا۔ زری شریف نے اس موقع پر کہا کہ میں ہر سال باقاعدگی سے مجلس عزا اور نیاز کا اہتمام کرتی ہوں اور یکم محرم سے 12 محرم تک شوبز کی سرگرمیاں ترک کر دیتی ہوں۔