کراچی میں گرمی پھر بڑھنے لگی، درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ گیا
کراچی( خصوصی رپورٹر) کراچی میں جمعہ کو گرم ترین دن رہا رواں ماہ میں گزشتہ روز ریکارڈ کئے جانے والا درجہ حرارت سب سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دن تک مزید شدید گرمی کی پیشنگوئی کی ہے آج ہفتے کوبھی درجہ حرارت35 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہیگا اور موسم خشک ہونے کے ساتھ ساتھ شدید گرم رہے گا کراچی میں گرمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔
کراچی/ درجہ حرارت