خاتون پروفیسر کی تصاویر فیس بک پر ڈالنے والا پروفیسر گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے خاتون پروفیسر کی غیر اخلاقی تصاویر فیس بک پر ڈالنے والے جامعہ کراچی کے پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزم فرحان کامرانی خاتون پروفیسر کو فیس بک پر ہراساں کرنے میں ملوث ہے ملزم نے جعلی آئی ڈی کے ذریعے خاتون پروفیسر کی غیر اخلاقی تصاویر ویڈیوز فیس بک پر اپ لوڈ کی تھیں جس کے خلاف خاتون پروفیسرنے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی ملزم فرحان کامرانی جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں دوران تفتیش ملزم نے جعلی اکاﺅنٹ سے خاتون کی تصاویر فیس بک پر لگانے کا اعتراف کیا ہے گرفتار پروفیسر کو جمعہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پروفیسر کا 14روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے مقدمے کا چالان طلب کرلیا ۔
پروفیسر گرفتار