ننکانہ میں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے : ڈی سی او
ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت)تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ڈی سی او ننکانہ سائرہ عمر نے گزشتہ روز ڈی او سی اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈی سی او کمپلیکس میں محرم الحرام کے سلسلے میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا انہیں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ضلع بھر میں اہم مقامات ،اہم امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اس مقصد کے لیے ضلعی حکومت اور پولیس کا عملہ جوبیس گھنٹے فرائض سر انجام دے گاتمام تحصیلوں میں بھی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کی زیر نگرانی انتظامات کیے گئے ہیںجو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں ضلعی حکومت کو آگاہ کریں گے ۔