دو سینئر وکلاء کو شوکاز نوٹس دینے پر ہائیکورٹ اور وکلاء تنظیموں میں اختلافات شدید ہو گئے
لاہور(وقائع نگار خصوصی)ججز سے بدتمیزی کرنیوالے دو سینئر وکلاء کو شوکاز نوٹس دینے پر لاہور ہائیکورٹ اور وکلاء تنظیموں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلاف شدت اختیار کر گئے۔ پنجاب بار کونسل نے آج صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ایڈوائزری کمیٹٰی کی ہدایت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کے ساتھ سخت بدتمیزی کرنے کی شکایات پر لاہور بار کے نائب صدر رانا سعید ایڈووکیٹ اور فیروز والہ بار کے ممبر آصف بشیر مرزا ایڈووکیٹ کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔