نائیجیریا: شدت پسندوں کا مسجد پر حملہ، 7نمازی جاں بحق، جوابی کارروائی میں 15 مارے گئے
لاگوس (نوائے وقت رپورٹ) نائیجیریا کے گاﺅں ڈیمیوا میں شدت پسندوں نے مسجد پر حملہ کر دیا جس میں 7 نمازی جاں بحق ہو گئے۔ غیرملکی خفیہ ایجنسی کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔