انڈونیشیا میں ماؤنٹ لوکون کے آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیا.
مشرقی جزیرے کے ماؤنٹ لوکون نے ایک بار پھر بھڑکنا شروع کردیا ہے، یکم ستمبر سے اب تک اکتالیس بار جوش دکھانے والالوکون انڈونیشیا کا سب سے فعال آتش فشاں بن گیا ہے،حکومت نے ڈھائی کلومیٹر کے احاطے کو محفوظ قراردیا ہے،تین ہزار میٹر بلند دھوئیں اور راکھ کے بادلوں سے عوام شدید مشکلات کا شکارہوگئے ہیں۔ رہائشیوں کو سانس لینے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حکام نے شہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہیں۔